• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ صحت سندھ کی میڈیکو لیگل افسران کو 4 روزہ میڈیکو لیگل کی تربیت کی اجازت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) محکمہ صحت سندھ نے پولیس سرجن سمیت گریڈ 17سے 19تک 16میڈیکو لیگل افسران( ایم ایل او) کو 4روزہ میڈیکو لیگل کی تربیت کروانے اجازت دے دی ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق ادارہ استحکام شرکتی ترقی کے اشتراک سے مقامی ہوٹل میں 15اکتوبر سے میڈیکو لیگل کی تربیت کرانے کا اہتمام کیا ہے، تربیتی سیشن 18اکتوبر تک جاری رہے گا ، محکمہ صحت نے گریڈ 19کے6 افسران جن میں کراچی،مٹیاری ،نواب شاہ کے3 پولیس سرجن ، کراچی سے 2او ر حیدر آباد سے ایک ایڈیشنل پولیس سرجن شامل ہیں کو اجازت دی ہے۔گریڈ 18کے پانچ افسران جن میں کراچی کے 2سینئر ایم ایل اور اور جامشورو سے 3سینئر ایم ایل او شامل ہیں جبکہ کراچی سے گریڈ 17کی 3خاتون ایم ایل او سمیت 4افسران او ر ایک مٹیاری کی خاتون ایم ایل او بھی شامل ہیں ۔

تازہ ترین