کراچی (اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق بی اے ریگولرسال دوئم اور سال اول ودوئم باہم سالانہ امتحانات برائے 2018ءکے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔نتائج کے مطابق تینوں پوزیشنز اقراءحفاظ ڈگری کالج کے طلبہ نے حاصل کی۔ حافظہ ہانیہ وقاص بنت وقاص بن یوسف سیٹ نمبر567225 نے 846نمبرز کے ساتھ پہلی ،حافظہ اثنا ءصدیقی بنت غلام حسین سیٹ نمبر567230 نے 829نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ حافظہ لبابہ مستقیم بنت مستقیم شاہ سیٹ نمبر567229 نے 828 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 6891طلبہ شریک ہوئے،787طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 2150 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن اور 5 طلبہ کو تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا ۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 42.69 فیصدرہا۔