• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں سالانہ 40 ہزار بریسٹ کیسز رپورٹ ہوتے ہیں، پروفیسر زرناز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی پرو وائس چانسلر پروفیسر زرناز واحد نے کہا ہے کہ پاکستان میں سالانہ 40000 بریسٹ کینسر کے نئے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں، یہ باتیں انہوں نے ڈاؤ یونیورسٹی کے اوجھا کیمپس میں عوامی آگہی پروگرام کے لیکچر ہال میں خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر کرتارڈوانی، پروفیسر رملہ ناز،پروفیسر فرحت جلیل، پروفیسر سنبل شمیم، پروفیسر نور جہاں، پروفیسر زیبا الحق سمیت دیگر فیکلٹی ممبزر اور طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی، پروفیسر زرناز واحد نے کہا کہ عام خیال کیا جاتا ہے کہ پرفیوم اور ٹیلکم پاؤڈر کے استعمال سے بریسٹ کینسر ہورہا ہے، جبکہ ایسا نہیں، قبل ازیں عوامی آگہی کے لیے ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج سے کرکٹ گراؤنڈ تک واک بھی کی گئی، واک میں پرو وائس چانسلر پروفیسر کرتارڈوانی، پروفیسر سنبل شمیم، پروفیسر رملہ ناز،پروفیسر فرحت جلیل، پروفیسر زیبا الحق، پروفیسر شوکت علی، پروفیسر اختر علی بلوچ سمیت دیگر فیکلٹی ممبزر اور طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تازہ ترین