• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملاوٹ کرنے پر 12 سو لیٹر دودھ تلف‘ 3 فیکٹریا ں سیل

پشاور (لیڈی رپورٹر) خیبر پختون خوا فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ کرنے پر 12سو لیٹر دودھ تلف جبکہ 3 فیکٹریوں کو سیل کردیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ سیفٹی اسد علی کی نگرانی میں فوڈ سیفٹی افسران نے حیات آباد میں پندرہ دکانوں سے دودھ کے نمونے حاصل کئے گئے جبکہ تجز یہ میں ملاوٹ ثابت ہونے پر بارہ سو لیٹر دودھ کو تلف کردیا گیا۔ جبکہ دوسری کارروائی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رضوانہ ڈار نے انڈسٹریل سٹیٹ میں اشیائے خوردونوش بنانے والی فیکٹریوں کی چیکنگ کی گئی۔
تازہ ترین