• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت درخواست خارج

پشاور(نیوز رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج پشاور زیبا رشید نے جسمانی تشدد کرکے شہری کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت درخواست خارج کردی ۔ استعاثہ کے مطابق ملزم وحید نواز ساکن بڈ ھ بیر پر الزام کہ انہوں نے تھانہ بڈ ھ بیر کے حدود ترکئی اضاخیل میں جسمانی تشدد سے مدعی مقدمہ کے والد رحمان شیر کو قتل کیا تھا جس کے بعد ملزم کے خلاف قتل مقدمہ درج کردیا گیا ، ملزم نے گرفتاری کے بعد عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کردی جس کو فاضل عدالت نے سماعت مکمل ہونے کے بعد خارج کردی ۔
تازہ ترین