• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹربیونل فیصلے کو نافذ نہ کرنے پر ڈی ای او کی تنخواہ قرق

پشاور(نیوز رپورٹر) خیبر پختونخوا سروس ٹربیونل کی یک رکنی بنچ نے ٹربیونل کے فیصلے کو نافذ نہ کرنے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر خاتون بنوں کی تنخواہ قرق کرنے کے احکامات جاری کردی ۔ گزشتہ روز جب ٹربیونل کے ممبر حسین شاہ نے کیس کی سماعت شروع کی تو اس دوران نائلہ جان ایڈوکیٹ نے بتایا کہ ٹربیونل نے اپیل کنندہ نایاب قریشی پی ایس ٹی ٹیچر کی نوکری پر واپس بحالی کے احکامات 2018میں جاری کیے لیکن محکمہ ایجوکیشن بنو ں نے عمل در آمد نہیںکیا۔جس کے بعد درخواست گذارہ نے دوبارہ ٹربیونل سے نفاذ کے رجوع کی لیکن ٹربیونل کے احکامات کو ابھی تک نافذ نہیں کیے گیے اور اپیل کنندہ کی واپس بحالی کا حکم نامہ جاری نہیں کیا ۔ ٹربیونل نے سماعت کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر خاتون بنوں کی تنخواہ قرق کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
تازہ ترین