• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: نگلیریا کا ایک اور مریض چل بسا

کراچی میں واقع جناح اسپتال میں گزشتہ رات لایا گیا نگلیریا کا ایک مریض چل بسا۔

محکمۂ صحت کے ذرائع کے مطابق گزشتہ رات جناح اسپتال میں لائے گئے مریض کی ہلاکت کے بعد رواں سال کراچی میں نگلیریا سے اموات کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی میں نگلیریا سے ایک اور ہلاکت

نگلیریا کے متعلق ماہرینِ طب کا کہنا ہے کہ یہ جرثومہ پانی کے ذریعے انسانی دماغ کو متاثر کرتا ہے، نگلیریا کا جرثومہ بڑھتی ہوئی گرمی میں افزائش پاتا ہے۔

ماہرینِ طب کا مزید کہنا ہے کہ نگلیریا انسانی جسم میں ناک کے ذریعے دماغ میں داخل ہو تا ہے اور ناک کی جھلی سے گزر کر یہ طفیلی امیبا قوتِ شامہ سے منسلک اعصاب کو نقصان پہنچاتے ہوئے دماغ کے اندر داخل ہو کر دماغی خلیات کو اپنی غذا بناتا ہے، اسی بناء پر اسے دماغ کھانے والا امیبا کہا جاتا ہے۔

ماہرینِ طب نے نگلیریا کے جرثومے سے محفوظ رہنے کے لیے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ پانی ابال کر استعمال کریں اور پانی کے ٹینکوں میں کلورین کی مقدار بین الاقوامی معیار کے مطابق استعمال کریں۔

تازہ ترین