• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی کا کرد ملیشیا کیخلاف آپریشن، 277 کرد اہلکارہلاک

ترکی کا شام کے شمال مشرقی علاقے میں کرد ملیشیا کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ ترک وزارت دفاع کے مطابق آپریشن میں اب تک کرد ملیشیا کے 277 اہلکار مارے گئے ہیں، جبکہ اس دوران ایک ترک فوجی ہلاک اور3 زخمی بھی ہوئے۔

ترک فورسز نے کرد باغیوں کے 11 گاؤں اپنے قبضے میں بھی لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ ترک وزارت دفاع کے مطابق شام کے شمال مشرقی علاقے میں ترکی کے آپریشن میں ایک ترک فوجی ہلاک اور تین اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

تل ابیض اور راس العین میں 11 گاؤں پر کرد ملیشیا کا قبضہ چھڑا لیا گیا ہے، آپریشن کے حوالے سے دوسری جانب سیریئن آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ شام کے شمال مشرقی 120 کلومیٹر کے علاقے میں متعدد مقامات پر جھڑپیں جاری ہیں ، کارروائی میں کرد ملیشیا کے 29 اہلکار اور 10 شہری ہلاک ہو ئے ہیں۔

دریں اثنا امریکی وزارت دفاع پنٹاگون کے مطابق ترکی اور امریکی فوج کے سربراہوں کے درمیان فون پر شام میں سیکیورٹی کی صورتحال اور خطے میں امریکا ترکی تعاون کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تازہ ترین