• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی ایک بار پھر دفترخارجہ طلبی

پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو ایک بار پھر دفترخارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرا دیا۔

دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو آہلووالیا کو طلب کرکے کنٹرول لائن (ایل او سی) پر سیز فائر کی بھارتی خلاف ورزی کی مذمت کی اور احتجاج ریکارڈ کرایا۔

دفترخارجہ نے ڈپٹی ہائی کمشنر کو بتایا کہ بھارتی فورسز نے 10 اکتوبر کو کنٹرول لائن کے شاردا، نیزہ پیر، باغ سر اور ستوال سیکٹرز میں بلااشتعال فائرنگ کی۔

دفتر خارجہ نے گوروآہلووالیا کو بتایا کہ بھارتی فائرنگ سے شاردا سیکٹر میں ایک معصوم بچہ فیضا ن شہید ہوا جبکہ 16 دیگر لوگ زخمی ہوئے۔

تازہ ترین