• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ : مسلح شخص نے چاقو کے وار کرکے 5 افراد کو زخمی کردیا

برطانیہ : مسلح شخص نے چاقو کے وار کرکے 5 افراد کو زخمی کردیا


برطانیہ کےشمالی شہر مانچسٹر میں ایک شاپنگ سینٹر میں مسلح شخص نے تیز دھار آلے کے وار کرکے 5 افراد کو زخمی کردیا۔  زخمیوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔

برطانیہ : مسلح شخص نے چاقو کے وار سے 5 افراد کو زخمی کردیا
گریٹر مانچسٹر پولیس نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ چاقو کے وار سے پانچ افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ شہر کے قلب میں واقع آرنڈیل شاپنگ سینٹر میں پیش آیا، جس کے بعد مال کو خالی کرالیا گیا ہے۔

گریٹر مانچسٹر پولیس نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ چاقو کے وار سے پانچ افراد زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیاگیا ۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات کا تعین کرنے کے لیے انسداد دہشت گردی پولیس نارتھ ویسٹ کے افسران تحقیقات کررہے ہیں۔

برطانیہ : مسلح شخص نے چاقو کے وار سے 5 افراد کو زخمی کردیا
واقعے کے بعد سینٹر کو خالی کرالیا گیا

پولیس کا کہنا ہے کہ موقع سےایک 40سالہ شخص کو سنجیدہ نوعیت کےاس حملے میں ملوث ہونے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔

مال کے ڈائریکٹر ڈیوڈ ایلی سن کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سینٹر کو خالی کرالیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مانچسٹر میں واقع آرنڈیل سینٹر ،مانچسٹر ارینا سے بہت زیادہ دور نہیں ہے، جہاں مئی 2017ء کے آخر میں ایک کنسرٹ کے دوران خودکش بم دھماکے میں 22 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

تازہ ترین