• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوکا ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پاکستانی ٹیم یونان پہنچ گئی

سوکا ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پاکستانی ٹیم یونان پہنچ گئی
قومی ٹیم کا پہلا میچ 14 اکتوبر کو سلووینیا سے ہوگا۔ ایونٹ کا فائنل 20 اکتوبر کو کھیلاجائے گا۔

سوکا ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم یونان کے شہر کریٹ پہنچ گئی۔ سوکا ورلڈ کپ کا آغاز ہفتہ 12 اکتوبر سے ہوگا جس میں 40 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

قومی ٹیم کا پہلا میچ 14 اکتوبر کو سلووینیا سے ہوگا۔ ایونٹ کا فائنل 20 اکتوبر کو کھیلاجائے گا۔

کراچی ایئر پورٹ پر سوکا ٹیم کو رخصت کرنے کے لیے فٹبال لورز کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

40 ٹیموں پر مشتمل ایونٹ میں قومی ٹیم کو گروپ ’ایچ‘میں رکھا گیا ہے۔

پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 14اکتوبر کو سلووینیا، 15 اکتوبر کو رومانیہ، 16 اکتوبر کو جرمنی اور 17 اکتوبر کو ہنگری کے خلاف کھیلے گی۔

قومی ٹیم کریم کیرائے، حبیب الرحمٰن، محمد وحید، عفان صدیقی، دانیال مرزا،  میران سیفی، محمد علی، شعبان، عرفان خان، علی حیدر، شہاب رضا، یوسف بٹ اور حسن بشیر پر مشتمل ہے۔

سید اسحق شاہ، چیف آپریٹنگ آفیسر، لیژر لیگز، منیجر زیب خان، اسسٹنٹ منیجر سید شہروز حسن رضوی، کوچ گوہر زمان بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں۔

برطانوی ہیڈ کوچ کیون ریوز ٹیم کو انگلینڈ سے براہ راست کریٹ پہنچ کر جوائن کریں گے۔

ٹیم کی روانگی سے قبل منیجر زیب خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال ہونے والے ورلڈ کپ سے ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ پچھلی غلطیاں نہ دہرائی جائیں۔ ٹیم کی بہترین تربیت کیلئے برطانوی کوچ کی خدمات حاصل کی گئیں۔

انہوں نے ٹیم پر بہت محنت کی ہے اور کھلاڑیوں نے بھی ٹریننگ کے دوران بہتر پرفارم کیا ہے۔ ہم نے ملک میں دستیاب بہترین ٹیلنٹ میں سے ٹیم کے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔

تازہ ترین