• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان اور سنگاپور پاسپورٹ کی طاقت میں امریکا سے بہت آگے

عالمی طاقت امریکا اور اپنے وقت کے سپر پاور برطانیہ کے پاسپورٹوں کو  جاپان اور سنگاپور نے پیچھے چھوڑ دیا۔

ہینلے پاسپورٹ انڈیکس نے انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسویسی ایشن کے ڈیٹا کی بنیاد پر دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی درجہ بندی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جاپان اور سنگاپور کے پاسپورٹ دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ قرار پائے ہیں، ان دونوں ممالک کے شہریوں کو 190 ممالک کا ویزا حاصل کرنے کے لیے پیشگی درخواست دینے کی ضرورت نہیں۔

پاسپورٹ انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق فن لیڈ، جرمنی اور جنوبی کوریا مشترکہ طور پر دوسرا نمبر پر ہیں، یہ تینوں ملک 189 ممالک میں پیشیگی ویزے کے بغیر بھی جاسکتے ہیں۔

ہینلے انڈیکس کی رپورٹ میں ڈنمارک، اٹلی اور لگسمبرگ تیسرے نمبر پر ہیں، ان ملکوں کو 186 ممالک کے پیشیگی ویزے کی ضرورت نہیں۔

طاقتور پاسپورٹ کی درجہ بندی میں چوتھے نمبر فرانس، اسپین اور سویڈن شامل ہیں جبکہ پانچویں نمبر پر آسٹریا، نیدرلینڈز، پرتگال اور سوئٹزلینڈ ہیں، ان سات ممالک کو بالترتیب 185 اور 184 ممالک کے پیشگی ویزے کی ضرورت نہیں۔

امریکا اور برطانیہ فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں، طاقتور ویزے کی فہرست میں ان دونوں ملکوں سے مجموعی طور پر 15 ملک  آگے ہیں۔

مسلم ممالک میں متحدہ عرب امارات سب سے آگے ہے، فہرست میں اس کا نمبر 15 ہے، جس کے شہریوں کو 172 ممالک کےلیے پیشگی ویزے کی ضرورت نہیں۔

طاقتور پاسپورٹ کی درجہ بندی میں بھارت کا نمبر 82 واں ہے ، پاکستان کا پاسپورٹ 104 ویں نمبر پر ہے، جس کے شہریوں کو 31 ممالک کےلیے ویزے یا پیشگی ویزے کی ضرورت نہیں، پاکستانی پاسپورٹ طاقت میں صرف شام، عراق اور افغانستان سے آگے ہے۔

تازہ ترین