• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی سے مذاکرات کیلئےابھی کمیٹی کی ضرورت نہیں، وزیراعظم


جے یو آئی سے مذاکرات کیلئےابھی کمیٹی کی ضرورت نہیں، وزیراعظم
کمیٹی کے قیام کی فی الحال ضرورت نہیں مگر مذاکرات کا آپشن کھلا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جے یو آئی (ف) سے مذاکرات کے حوالے سے کمیٹی کے قیام کی فی الحال ضرورت نہیں مگر مذاکرات کا آپشن کھلا ہے۔ مدرسہ ریفارمز سمیت اہم ایشوز پر کوئی بات کرنا چاہے تو اعتراض نہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کے اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ چین، ایران اور سعودی عرب پر بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ دورہ چین کامیاب رہا ،کشمیر مسئلے پر چین ہمارے ساتھ ہے۔

اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ وزیراعظم کی کامیاب سفارتکاری سے پاکستان عالمی تنہائی سے نکل چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے اختتام پر جے یو آئی ف کے آزادی مارچ کا تذکرہ ہوا اور شرکاء نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ کیا جے یو آئی ف سے مذاکرات کے لیے کوئی کمیٹی قائم کی گئی ہے؟

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے شرکاء کے سوال پر کہا کہ کمیٹی کے قیام کی فی الحال ضرورت نہیں مگر مذاکرات کا آپشن کھلا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اگر کوئی خود بات کرنا چاہے تو دروازے بند نہیں ہیں۔

وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ مدرسہ ریفارمز سمیت اہم ایشوز پر کوئی بات کرنا چاہے تو اعتراض نہیں۔

واضح رہے کہ جے یو آئی ف کے امیر مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کا اعلان کررکھا ہے، جو 27 اکتوبر کو شروع ہوگا اور 31 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گا۔

تازہ ترین