• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ریاست کولوراڈومیں برفباری کا طوفان


پاکستان میں جہاں گرمی کی شدت زور پکڑ رہی ہے وہیں کچھ ممالک میں بہار، کچھ میں شدید بارشیں اور کچھ ممالک میں سرد موسم کا آغاز ہو گیا ہے جسکی وجہ سے نہ صرف معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں بلکہ کئی حادثات بھی رپورٹ ہو رہے ہیں۔

امریکی ریاست کولوراڈو کے مختلف شہروں میں بھی سرد موسم شدت اختیار کر گیا ہے اور برفباری کے طوفان نے جہاں نظام زندگی درہم برہم کردیا، وہیں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی جبکہ کئی پروازیں بھی معطل کردی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق موسم کی خراب صورتحال سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے الرٹ جاری کردی گئی ہے۔

تازہ ترین