آج کل سیلفی اور منفرد انداز میں فوٹو شوٹ کروانے کا بخار ہر ایک کے سر پر سوار ہے جس کیلئے لوگ خطرناک انداز اپنا کر اپنی جان ومال کو بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔
ویڈیو میں نظر آنے والے اس نوجوان کو ہی دیکھ لیں جسے ساحلِ سمندر پر تصویر کھنچوانا مہنگا پڑ گیا۔
یہ مناظر آئس لینڈ کے ساحل سمندر پر دیکھے گئے جہاں سیر کیلئے آیا ایک نوجوان لہروں کے قریب پہاڑ پر کھڑے ہو کر اپنے دوست سے تصویر کھنچوانے میں مصروف تھا کہ اچانک ایک بلنداور تیز لہر آئی اور نوجوان اسکی لپیٹ میں آگیا تاہم زخمی ہونے سے بال بال بچ گیا۔
اس لئے تصویر لینے کا شوق اپنی جگہ لیکن ذرا احتیاط سے کیونکہ یہ شوق مہنگا بھی پڑ سکتا ہے۔