• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم کے شکار افراد کی مدد کیلئے ’’وکٹم سپورٹ سروس‘‘ فعال کرنے کا حکم

کراچی (ثاقب صغیر /اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس چیف نے وکٹم سپورٹ سروس کو فعال کرنے کے احکامات جاری کر دیئے،جرائم کا شکار ہونے والے شہریوں کی مذکورہ سروس کی ذریعے مدد کی جائے گی،تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کراچی پولیس آفس میں موجود وکٹم سپورٹ سروس کو فعال کرنے کے احکامات جاری کیئے ہیں،ایڈیشنل آئی جی کراچی کے مطابق جو شہری مختلف جرائم کا شکار ہوتے ہیں اس سروس کے ذریعے ان سے رابطہ کیا جائے گا اور انکی ہر ممکن مدد کی جائے گی،انہوں نے بتایا کہ موبائل فون،موٹر سائیکل اور گاڑیوں سے محروم ہو جانے والے شہریوں کا ڈیٹا حاصل کر کے ان سے رابطہ کیا جائے گا اور متعلقہ ایس ایچ او ان سے خود رابطہ کر کے انکے مقدمات درج کرے گا،غلام نبی میمن نے بتایا کہ اکثر شہری اسٹریٹ کرائم کا شکار ہونے کے بعد واقعہ کی رپورٹ درج نہیں کرواتے جسکی وجہ سے پولیس کے پاس علاقوں میں ہونے والے جرائم کا مکمل ڈیٹا نہیں آ پاتا،انہوں نے بتایا کہ گذشتہ ایک ماہ کے دوران موبائل فون سے محروم ہو جانے والے متعدد شہریوں سے رابطہ کر کے شہر کے مختلف تھانوں میں انکی ایف آئی آر درج کی گئی ہیں،انہوں نے بتایا کہ سی پی ایل سی کا ڈیٹا بھی اس سلسلے میں حاصل کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ وکٹم سپورٹ سروس میں مزید اہلکاروں اور افسران کو تعینات کیا جا رہا ہے تاکہ جرائم کا شکار ہونے والے شہریوں سے فوری رابطہ ممکن بنایا جا سکے۔
تازہ ترین