• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جولین ہملٹن کا بطور اعزازی قونصل آف پاکستان تقرر

لندن (جنگ نیوز) پاکستان ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا نے ایک تقریب میں اعلان کیا کہ جولین مارٹن ہملٹن بارنس کو یوکے، کے لیے اعزازی قونصل آف پاکستان مقرر کیا گیا ہے، پاکستان اور یوکے، کے درمیان باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں جولین مارٹن کی خدمات کے عوض صدر پاکستان نے ان کا تقرر کیا ہے، ہائی کمیشن میں منعقدہ تقریب میں برٹش بزنس فرمز کے سی ای اوز، یوکے حکومت کے ڈپارٹمنٹس اور فنانشل انسٹی ٹیوشنز کے سینئر آفیشلز نے شرکت کی۔ ہملٹن2002ء میں قائم ہونے والی پاکستان، برطانیہ بزنس کونسل کے چیئرمین بھی ہیں، سپریم کورٹ آف انگلینڈ اور ویلز کے سالیسٹر ہملٹن دوطرفہ کارپوریٹ فنانس، مرجرز اینڈ ایکوزیشن میں مہارت رکھتے ہیں۔ اس موقع پر ہائی کمشنر نے ہملٹن کو مبارکباد دی اور پاکستان اور یوکے ،کے درمیان ٹریڈ اور انوسٹمنٹ کے تعلقات کو فروغ دینے میں ان کی کوششوں کی تعریف کی۔ ہائی کمشنر نے شرکا کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مختلف مواقع کے بارے میں آگاہ کیا جن میں اسپیشل اکنامک زونز، ٹورازم، انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ، انرجی سیکٹر، ایگری کلچر، اسپورٹس، سرجیکل، فارماسیوٹیکل، آئی ٹی اور فنٹیک سیکٹر قابل ذکر ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہملٹن نے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے پاکستان کے ساتھ بزنس کرنے والے برٹش انویسٹرز کو سہولتیں فراہم کرنے اور رہنمائی کرنے کے لیے پاکستان میں ٹریڈ اور انوسٹمنٹ کے فروغ کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ ہملٹن نے ترجیحی شعبوں، مستقبل کے منصوبوں اور سرمایہ کاری پر کانفرنسز کے سلسلے میں پریذنٹیشن دی، انہوں نے پاکستان کے ہیلتھ سیکٹر کو مسلسل سہارا دینے کے لیے پاکستان میں25ہسپتال بنانے کے منصوبے سے بھی آگاہ کیا۔
تازہ ترین