• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طارق روڈ پرچھاپہ مارکارروائیوں کے بعد تاجروں کی احتجاج کی دھمکی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)طارق روڈ پر جیولرز کی دکانوں پر ایف بی آر اور کسٹم کی کارروائیوں کے بعدتاجروں نے احتجاج کی دھمکی دے دی۔صدر طارق روڈ ٹریڈرز الائنس الیاس میمن کا کہنا ہے کہ ٹیکس کے نام پر چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو سڑکوں پر نکل آئیں گے ۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایف بی آر اور کسٹم کی جانب سے طارق روڈ پر جیولرز کی دکانوں پر چھاپہ مار کارروائیوں کے بعد طارق روڈ ٹریڈرز الائنس کے صدر الیاس میمن کی زیر صدارت تاجروں کا اجلاس ہوا ۔

تازہ ترین