• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھابی کے قتل کاالزام،گرفتارملزم کی رہائی

پشاور(نیوزرپورٹر)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس ملک منظورٗ جسٹس احمدامین پرمشتمل بنچ نے بھابی کوگلے میں پھندہ ڈال کرقتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے اسداللہ چمکنی ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم ہمایون ساکن حیات آباد پرالزام ہے کہ اس نے گھریلوناچاقی پراپنی بھابی مسماۃ شازیہ کوگلہ گھونٹ کرقتل کردیا تھا اور ابتدائی طورپردل کادورہ ظاہرکیاجبکہ پوسٹمارٹم رپورٹ آنے پرموت گلہ گھٹنے سے ثابت ہوئی جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیاگیا عدالت عالیہ سے درخواست ضمانت خارج ہونے پرملزم نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی اورعدالت عظمی نے دلائل مکمل ہونے پردرخواست منظورکرلی ۔
تازہ ترین