• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی بیچلرز کے نتائج ‘خوا تین کی بر تر ی

پشاور (خصوصی نامہ نگار) شہید بے نظیر بھٹو وویمن یونیورسٹی نے بی اے بی ایس سی نتائج کا اعلان کردیا ابتدائی تین پوزیشنیں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تنگی چارسدہ کی طالبات لے گئیں۔ امتحان میں 3973طالبات نے حصہ لیا جن میں 2697 نے کامیابی حاصل کی نتیجہ 68فیصد رہا۔ نتائج کا اعلان کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر روبی بلال نے پوزیشن ہولڈرز طالبات کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں کیا۔گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تنگی چارسدہ کی طالبات سیدہ معیزہ شاہ نے463نمبرز لیکر پہلی ،ادیبہ خان نے 458نمبر لیکر دوسری اور غزالہ منظورنے 454نمبرز لیکر تیسری ،آرٹس میں اقراء ڈگری کالج کی طالبہ حافظہ فاطمہ ارشد نے 402نمبرز لیکر پہلی ، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج حیات آباد نمبر2 کی ماریہ اور شمائلہ زاہد نے399، 399 نمبر لیکر دوسری او ر رداخان نے 392نمبرز کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ نے پوزیشن لینے والی طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔
تازہ ترین