• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر صحت کادورہ ہسپتال‘ صفائی صورتحال اور عملے کی غیر حاضری پر برہمی

پشاور (خصوصی نامہ نگار) ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ضم قبائلی اضلاع ڈاکٹر شاہ فیصل خانزادہ نے ڈوگرہ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال باڑہ خیبر کا اچانک دورہ کیاہسپتال میں صفائی کی خراب صورتحال اور عملے کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی تبدیلی کے احکامات جاری کر دیئے۔ وہ ہسپتال کی ایمرجنسی، او پی ڈی، وارڈز اور دیگر شعبوں میں گئے ، عملے اور مریضوں سے بات چیت کی اور کہا کہ بد انتظامی کی وجہ سے ہسپتال میں حالات خراب ہیں انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو علاوہ ازیں ہسپتال مسائل بارے رپورٹ جلد از جلد طلب کرلی اور کہا کہ ہسپتال کی تمام ضروریات پوری کی جائیں گی آلات اور سامان کا بندوبست کیا جائے گامریضوں کو ہر قسم سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عملے کی حاضری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔
تازہ ترین