• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین ضم قبائلی اضلاع کے کیٹگری ڈی ہسپتالوں کے عملہ کی تربیت مکمل

پشاور (خصوصی نامہ نگار) ڈائریکٹوریٹ صحت ضم قبائلی اضلاع اور انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کے باہمی اشتراک سے تین ضم قبائلی اضلاع باجوڑ، کرم اور خیبر کے کیٹگری ڈی ہسپتالوں کے ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ایمرجنسی سے نمٹنے کی تربیت مکمل کرلی گئی، اختتامی تقریب میں سیکرٹری صحت خیبر پختونخوا یحییٰ اخونزادہ اور ڈائریکٹر ہیلتھ ضم اضلاع ڈاکٹر شاہ فیصل خانزادہ نے تربیت مکمل کرنے والوں میں اسناد تقسیم کیں۔ ڈاکٹر شاہ فیصل خانزادہ نے کہا کہ ضم قبائلی اضلاع میں پہلی مرتبہ ڈاکٹروں کے لئے اس قسم کی تربیت کا اہتمام کیا گیا ہے جس سے نہ صرف ڈاکٹروں اور دوسرے عملے کی صلاحیتوں میں اصافہ ہوگا بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ تجربات استفادے کا موقع بھی ملے گا۔انہوں نے ضم اضلاع کے صحت کے شعبے میںاصلاحات اور تبدیلی لا ئی جارہی ہیں جس کا فائدہ عوام کو ہوگاجبکہ ہسپتالوں کو درپیش مسائل بھی حل ہوں گے۔
تازہ ترین