• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے، ضیاء الحق سرحدی

پشاور(نیوزڈیسک)فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن (FCAA)کے صدر ضیاء الحق سرحدی نے افغانستان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈایگریمنٹ (APTTA) کے نئے معاہد ے پربات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے تحفظات دور کئے جائیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت اور ٹرانزٹ ٹریڈ کو فروغ حاصل ہو۔انہوں نے افغان حکام کو طورخم بارڈرپر سہولیات نہ ہونے اور عملہ کے فقدان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک بزنس کمیونٹی،ایکسپورٹرز، امپورٹرز،کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس کو سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھائیں۔ ایک بیان میں ضیاء الحق سرحدی جو کہ پاک افغان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (PAJCCI) اور سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (SCCI)کے سابق سینئر نائب صدربھی ہیں نے کہا کہ گذشتہ دنوں پاکستان میں تعینات افغان سفیر شکر اللہ عاطف مشعال ودیگر حکام سے افغان قونصلیٹ پشاور میں ملاقات کے دوران افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی راہ میں حائل رکاوٹوں، آئے روز خوڑ میدان میں خالی کنٹینرز وٹرکوں کا کھڑا رہنا، 24گھنٹے پاکستان طورخم بارڈرزکو کھلا رکھنے کے علاوہ دیگر پاک افغان باہمی تجارت کے راہ میں مشکلات کا تفصیلی ذکر کیا ۔
تازہ ترین