آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار19؍ربیع الاوّل 1441ھ 17؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

مونٹینگرو کے گاؤں ڈینوسا میں شہتوت کا ایک ایسا درخت ہے، جس میں سے برسات کے موسم کے بعد سے آبشار اُبل پڑتی ہے۔ شہتوت کے درخت سے آبشار بہنے کا اپنی نوعیت کا منفرد عمل گزشتہ 20 یا 25 سال سے جاری ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ درخت 100 سال پرانا ہے، جس کے تنے کے بیچوں بیچ ایک خلاء بن گیا ہے جس میں سے ٹھنڈے اور شفاف پانی کی آبشار نکلتی ہے۔ یہ نہایت خوبصورت منظر ہوتا ہے جو دل موہ لیتا ہے۔ مقامی افراد کی کثیر تعداد اس سے مستفید ہو رہی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ برسات کے موسم میں جمع ہونے والا زیر زمین پانی درخت کی جڑوں سے ہوتا تنے میں داخل ہوتا ہے اور کسی دباؤ کی وجہ سے تنے میں موجود خلاء کے ذریعے باہر نکل آتا ہے، تاہم وجہ کوئی بھی ہو، یہ منظر دلکش اور علاقہ مکینوں کے لیے یہ آبشار کسی نعمت سے کم نہیں۔