• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرک آرٹ کے ذریعے ’گرل چائلڈ‘ آگاہی پروگرام کا آغاز

پاکستان میں ٹرک آرٹ کے ذریعے ’گرل چائلڈ‘ کے آگاہی پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

 وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے ٹرک آرٹ کا استعمال کرکے پاکستان میں ’گرل چائلڈ‘ آگاہی پروگرام شروع کیا ہے۔

گزشتہ روز ’انٹرنیشنل ڈے آف دی گرل چائلڈ‘ کے موقع پر انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایم او ایچ آر (MOHR) نے ثمر مناللّہ خان اور یورپی یونین کےساتھ مل کر ٹرک آرٹ کے ذریعے ’گرل چلڈرن‘ آگاہی پروگرام شروع کیا ہے۔‘

شیریں مزاری نےٹرک مالکان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنے ٹرک پینٹنگ کے لئے پیش کئے، ساتھ ہی انہوں نے مصوروں کا بھی بے حد خوبصورت پینٹنگز کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’یہ ٹرک سڑک پر دیکھنے کے لیے اُن سے انتظار نہیں ہورہا ہے۔‘

دوسری جانب علمِ بشریات کی ماہر اور دستاویزی فلم ساز ثمر من للّہ خان نے اپنی اِس مہم کے بارے میں  ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ٹرک مالکان اور مصوروں  نے بچیوں کے حقوق  کو اجاگر کرنے کے حوالے سے جو کوشش کی ہے، ان کے  وہ شاہکار پاکستان کی شاہراہوں اور سڑکوں پر نظر آنے والے ہیں۔‘

سینیٹر شیریں رحمٰن نے لڑکیوں کے حقوق کے آگاہی پروگرام کے آغاز کے لیے ثمر من للّہ خان کا شکریہ ادا کیا۔


اِن نئے ٹرکوں کو مصوری کے ذریعے بے شمار عنوانات دیے گئے ہیں۔

’مجھے پڑھنے دو آگے بڑھنے دو‘

’بچوں کی حفاظت آپ سب کا فرض ہے، مجھے تحفظ دو‘

 ’مجھے کھیلنے دو، مُلک کا نام روشن کرنے دو‘

’مجھے پڑھنا ہے میں تمہاری روشنی بنوں گی‘

 ’میں اپنے بابا کا فخر ہوں‘

واضح رہے کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی اِس آگاہی پروگرام کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین