• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر سندھ اسمبلی کے اہلخانہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

احتساب عدالت کراچی نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے اہل خانہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس میں آغا سراج درانی کو کراچی کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

ریفرنس کی سماعت کے دوران احتساب عدالت نے کیس کے تمام مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم جاری کیا۔

عدالت نے آغا سراج درانی کی اہلیہ، بیٹے اور بیٹیوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے۔

یہ بھی پڑھیے: دھرنے کیلئے  فضل الرحمٰن کا سیاسی رابطوں کا آغاز

احتساب عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر مفرور ملزمان کے خلاف کارروائی کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

آغا سراج درانی کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو


احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں آغا سراج درانی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے دھرنے کے بارے میں کوئی علم نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں تو اندر بیٹھا ہوں، مجھے کیا پتہ ملک میں کیا چل رہا ہے، سنا ہے کہ وہ لوگ اسلام آباد جا رہے ہیں، جب جائیں گے تو پتہ چلے گا۔

تازہ ترین