• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلا میں چہل قدمی کرنے والا پہلا انسان چل بسا


خلا میں چہل قدمی کرنے والے پہلے انسان روسی خلا باز الیگزے لیونوف 85 سال کی عمر میں چل بسے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی خلا باز الیگزے لیونوف کا انتقال طویل علالت کے بعد ماسکو کے ایک اسپتال میں ہوا۔

الیگزے لیونوف 1965 میں خلا میں جانے والے سوویت یونین کے خلائی مشن ووسخود 2 کا حصہ تھے اور 18 مارچ 1965 کو وہ خلائی سوٹ (خلا نوردوں کے خصوصی لباس) میں خلائی گاڑی سے باہر آئے اور 12 منٹ تک خلا میں رہے۔

ان کے خلا میں 12 منت تک رہنے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ وہ خلائی گاڑی کے کیبل میں پھنس گئے تھے اس دوران بڑی مشکل سے واپس خلائی گاڑی میں آنے میں کامیاب ہوئے۔

الیگزے لیونوف کے تین ماہ بعد امریکی خلا باز ایڈ وائٹ دوسرے انسان تھے جوخلا میں قدم رکھنے میں کامیاب ہوئے۔

واضح رہے کہ امریکی خلاباز نیل آرم اسٹرانگ چاند پر قدم رکھنے والے پہلے انسان تھے۔

تازہ ترین