• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا کی تحریک آئینِ پاکستان بچانے کی تحریک ہے، صفدر

مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کی تحریک پاکستان کا آئین بچانے کی تحریک ہے، اس کے باعث عدالتوں یا جیلوں میں بھی جانا پڑا تو جائیں گے۔

لاہورکی سیشن عدالت میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف سرکاری کام میں مداخلت کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ان کی عبوری ضمانت میں 26 اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے انہیں گرفتار نہ کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر  کی  میڈیا سے گفتگو


عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نواز شریف کی ہدایات پر چلتے ہیں، ووٹ کو عزت دو کے نظریے کے ساتھ چلیں گے تو ہی ملک بچے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ داخلہ کے منہ سے سچ نکل گیا، ان کے بیان پر کمیشن بننا ضروری ہے، کمیشن تحقیقات کرے کہ 2018ء کا الیکشن کس طرح چوری ہوا۔

کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے کہا کہ آزادی مارچ کے بارے میں پارٹی قائد نواز شریف نے ابہام ختم کر دیا ہے، وہ جیل میں بیٹھ کر قوم کی نجات کا سوچ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور کی سیشن عدالت میں کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے خلاف کیس میں پولیس آج بھی رپورٹ عدالت میں پیش نہیں کرسکی۔

تازہ ترین