• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹھ سال قبل اپنی بیوی اور چار بچوں کو قتل کرکے فرار ہونے والے فرانسیسی کو گرفتار کر لیا گیا ۔

فرانس کے ایک انتہائی مطلوب شخص کو فرانسیسی حکام کی اطلاع کے بعد گلاسگو میں گرفتار کیا گیا ہے۔ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لئے چہرے کی پلاسٹک سرجری کروا رکھی تھی۔

اسے 2011 میں اپنی اہلیہ اور چار بچوں کے قتل کے الزام میں بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔ 58 سالہ ڈوپونٹ ڈی لیاگنیس نامی شخص کو گلاسگو ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ۔

ذرائع نے تصدیق کی کہ فنگر پرنٹ کے ذریعے اس کی گرفتاری عمل آئی ہے اور وہ چوری شدہ کاغذات پر سفر کرنے والا تھا۔

رپورٹ کے مطابق 2011 میں اس نے اپنی 48 سالہ بیوی اور اپنے13، 16، 18 اور 21 سال  کے چار بچوں کو قتل کر کے گھر کے آنگن میں ہی دفنا دیا تھا۔ساتھ ہی اس نے اپنے پالتو کتوں کو بھی مار کر وہیں دفنا دیا تھا۔

تازہ ترین