آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ 19؍ صفرالمظفّر 1441ھ 19؍ اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

میئر کراچی کو اختیارات نہ ملنے کی بات درست ہے ، عالمگیرخان

میئر کراچی کو اختیارات نہ ملنے کی بات درست ہے ، عالمگیرخان 


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان میئر کراچی وسیم اختر کے حق میں بول پڑے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے میئر کراچی وسیم اختر کی اختیارات نہ ملنے کی بات درست قرار دے دی۔

عالمگیر خان نے کہا ہے کہ میئر کراچی کی طرف سے اختیارات نہ ہونے کی بات بالکل ٹھیک ہے ، میئر دو کروڑ سے زیادہ کا بجٹ منظور نہیں کرسکتا۔

رکن قومی اسمبلی نے کراچی کی سڑکوں کے تباہ ہونے کی وجوہات بھی بتائیں۔

یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی ایم این اے عالمگیر خان گرفتار

انہوں نے کہا کہ سڑکوں کے تباہ حال ہونے کی دو وجوہات ہیں ایک تو شہر الگ الگ اداروں کے زیر انتظام ہونا اور دوسرا بارش کے بعد یہاں سے نکاس آب کا مناسب بندوبست نہ ہونا ہے۔

واضح رہے کہ عالمگیر خان کچھ عرصہ قبل تک شہر کی حالت کے ذمہ دار میئر کراچی کو ٹھہراتے رہے ہیں اور انہوں نے میئر کے دفتر کے باہر کچرا پھینکنے کی کوشش بھی کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید