• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال ترقیاتی منصوبوں کیلئے 160ارب 58کروڑ روپے کا اجراء

رواں مالی سال کے دوران وفاقی ترقیاتی منصوبوں کیلئے 160 ارب 58کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے۔

وزارت منصوبہ بندی نے 11اکتوبر تک پی ایس ڈی پی سے وفاقی وزارتوں اور محکموں کیلئے ترقیاتی فنڈز کی تفصیلات جاری کر دیں۔

وزارت منصوبہ بندی کے مطابق رواں مالی سال کیلئے پی ایس ڈی پی کاحجم 701ارب روپے ہے،11 اکتوبر تک ایوی ایشن ڈویژن کو ایک ارب 48کروڑ روپے، کابینہ ڈویژن کو 7رب 99کروڑ روپے جاری کیے گئے ۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی کیلئے 3ارب 76کروڑ روپے وفاقی وزارت تعلیم کے منصوبوں کیلئے 90کروڑ 93لاکھ ، وزارت خزانہ 2ارب 56کروڑ روپے، ایچ ای سی کیلئے 5ارب 74کروڑ روپے جاری کیے گئے۔

وزارت داخلہ ایک ارب 96کروڑ، نیشنل فوڈ سیکورٹی 2 ارب چالیس کروڑ روپے اور نیشنل ہیلتھ سروسز کی وزارت کیلئے 3ارب 23کروڑ روپے جاری کیے گئے۔

ریلوے منصوبوں کیلئے 2ارب 70کروڑروپے، پانی کے منصوبوں کیلئے 15 ارب 81کروڑ روپے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلئے 46 ارب 49کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کیے گئے۔

رواں مالی سال گیارہ اکتوبر تک ٹی ڈی پیز سیکورٹی بڑھانے کے منصوبے کیلئے 26ارب 78کروڑ روپے جاری کیے گئے ۔

تازہ ترین