• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت آزادی مارچ سے ہر گز خوفزدہ نہیں، پرویز خٹک

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت آزادی مارچ سے ہر گز خوفزدہ نہیں۔

نوشہرہ میں جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن اپنی قیادت کو بچانے کی خاطر آزادی مارچ کا حصہ بن رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف اپوزیشن جمہوریت اور آئین کی بالادستی کی بات کر رہی ہے اور دوسری طرف جمہوریت اور آئین کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔

وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ احتجاج اپوزیشن کا آئینی حق ہے، حکومت ان کے آزادی مارچ سے ہر گز خوفزدہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو قانون ضرورت حرکت میں آئے گا۔

تازہ ترین