• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جج وڈیو اسکینڈل کے کردار ناصر بٹ کے گھر پر ایف آئی اے کا چھاپا

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے جج ویڈیو اسکینڈل کیس کے مرکزی کردار ناصر بٹ کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے چھاپے میں ناصر بٹ کے گھر سے غیر قانونی اسلحہ اور ٹیکنیکل آلات برآمد کر لیے گئے۔

ناصر بٹ نے اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں یہ مکان کرائے پر لے رکھا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دورا ن اسلحہ، دستاویزات اور ٹیکنکل آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔

تازہ ترین