• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام میں ترک فوج نے امریکی فوجی مورچے کے قریب گولہ باری کی، پینٹاگون

پینٹاگون نے کہا ہے کہ شام میں ترک فوج نے امریکی فوجی مورچے کے قریب گولہ باری کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

خبرایجنسی کے مطابق پینٹاگون حکام کا کہنا ہے کہ ترک فوج نے شامی سرحدی شہر کوبانی میں توپ خانے سے گولہ باری کی۔

فائر کیے گئے چند گولے امریکی دستوں کے قریب گرے،جہاں ہمارے فوجی مورچے میں تعینات تھے، واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

خبر ایجنسی کے مطابق کوبانی سے امریکی فورسز کا انخلا نہیں کیا جارہا۔

واضح رہے کہ شامی شہر کوبانی کا کنٹرول کرد عسکریت پسند گروپ کے پاس ہے، جس کے خلاف ترکی کا بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن جاری  ہے۔

تازہ ترین