• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر پر عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، ملک ذوالفقار

برمنگھم(آصف محمود براہٹلوی)تحریک آزادی کشمیر ابھی یا کبھی نہیں کی صورتحال میں داخل ہوچکی ہے۔ دو ماہ سے زائد کاعرصہ مسلسل جبری کرفیو پر عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار مشیر وزیراعظم آزاد کشمیر ملک ذوالفقار، اوورسیز کمشنر برائے آزاد کشمیر زبیر کیانی، ڈپٹی کمشنر راجہ امجد خان، کیبنٹ ممبر کونسلر وسیم ظفر اور دیگر نے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر مڈلینڈ کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتےہوئے کیا۔ استقبالیہ تقریب میں جبار چوہدری، سلیم بٹ، مشتاق مغل، رفاقت حسین، راجہ فہیم کیانی اور دیگر نے شرکت کی۔ ملک ذوالفقار نے کہا کہ بیس کیمپ میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان صحیح معنوں میں کشمیریوں کی قومی سطح پر نمائندگی کررہے ہیں، آزاد کشمیر اور پاکستان کے بعد برطانیہ تحریک آزادی کشمیر کا محور و مقصد ہے۔ یہاں سے اٹھنے والی ہر آواز عالمی پلیٹ فورمز پر سنی جاتی ہے۔ یقیناً کشمیریوں کی بھی تحریک کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔ راجہ زبیر اقبال کیانی نے کہا کہ 27اکتوبر کو برطانیہ کی تاریخ کا سب سے بڑا پرامن احتجاجی مظاہرہ ہوگا، ہماری قومی و ملی ذمہ داری بنتی ہے کہ اس کو کامیاب کیا جائے۔ کشمیر فریڈم مارچ یونائٹڈ کشمیر فورم سیاسی ونگ کے کوآرڈینیٹر راجہ امجد خان نے کہا کہ تمام تر تیاریاں مکمل ہیں۔ برطانیہ بھر سے عوام لندن کا رخ کریں گے۔ کیبنٹ ممبر و کونسلر وسیم ظفر نے کہا کہ کامن ویلتھ، یورپین یونین اور ٗUN مداخلت کرتے ہوئے کرفیو اٹھا کر قیام امن کیلئے امن کی فوج تعینات کریں جب تک انہیں حق خود ارادیت نہیں مل جاتا۔
تازہ ترین