• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ دوسرے ممالک پر بالا دستی کی کوشش کر رہا ہے،چین

نیویارک (آئی این پی/شِنہوا)چین نے وارننگ دی ہے کہ عالمی ہتھیاروں پر کنٹرول اور کمی کا معاملہ نازک مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور اسے کئی بڑی چیلنجز کا سامنا ہے ،اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی پہلی کمیٹی کے مکمل اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے چینی نمائندے فوکانگ نے کہا کہ دنیا کو اس وقت بڑی تبدیلیوں کا سامناہے اور عالمی سلامتی کی صورتحال روز بروز پیچیدہ ہو رہی ہے ،امریکہ نے اپنی کوششوں کے ذریعے دوسروں پر بالا دستی قائم کرنے کی کوشش شروع کردی ہیں ،خلائی اور سائبر سپیس کی جنگ نئے میدان میں داخل ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات کو کم تر تصور کیا جا رہا ہے جو عالمی سٹریٹجک استحکام سے وابستہ ہیں جبکہ ایٹمی جنگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ امریکہ نے تیزی سے آگے بڑھتے ہوئے درمیانی درجے کی ایٹمی فورسز معاہدہ کو ختم کر دیا ہے اور ایک نیا مستقبل کا آغاز ہوا ہے امریکہ اور روس کے درمیان ایٹمی ہتھیاروں میں کمی کا معاہدہ غیر یقینی کا شکار ہے اور عالمی سلامتی کی صورتحال بھی غیر یقینی ہو گئی ہے ،وعدوں کو توڑنے اور ایران پر ایٹمی مسئلے کے حوالے سے امریکہ کا مسلسل دباؤ اور مشرق وسطیٰ میں سلامتی کی صورتحال بھی دھماکہ خیز ہو گئی ہے ، انہوں نے ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کی کانفرنس پر زور دیا ہے کہ وہ مذاکرات کرے اور قانونی طور پر عالمی ہتھیاروں کے بارے میں فیصلہ کرے ۔
تازہ ترین