• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
برسلز(آئی این پی)برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن ملکی پارلیمان سے یہ درخواست کرنے والے ہیں کہ وہ آئندہ ہفتے یورپی سمٹ میں بریگزٹ کے حوالے سے جو بھی ڈیل طے کریں، اس کی برطانوی پارلیمان اگلے چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر منظوری دے دے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق یورپی یونین کے رکن ممالک نے جمعے کو اس بات پر اتفاق کر لیا تھا کہ برطانیہ کے یونین سے اخراج کے معاملے کو آگے بڑھانے کے لیے لندن حکومت سے بات چیت کی جائے۔ آئندہ ہفتے سترہ اور اٹھارہ اکتوبر کو یورپی یونین کی ایک سمٹ میں اس سلسلے میں کوئی حتمی ڈیل طے پا جانے کا امکان ہے۔
تازہ ترین