• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر سائیکل لفٹر گروہ کے کارندوں سمیت14ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹر گروہ کے کارندوں،اسٹریٹ کریمنلز سمیت 14ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات اور6 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں،تفصیلات کے مطابق موچکو پولیس نے ملزم زبیر کو گرفتار کرکے چرس برآمد کرلی، صدر پولیس نے مفرور ملزم زاہد کو گرفتار کیا، ایک اور کارروائی میں جوہان علی کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل اور پستول برآمد کرلیا،عید گاہ پولیس نے مچھلی مارکیٹ اور رنچھوڑ لین سے محمد حسین کو گرفتار کرکے چار کلو گرام گٹکا اور دو پیکٹ بھارتی گٹکا برآمد کرلیا، نبی بخش پولیس نے محمد حنیف کو گرفتار کرکے بھاری تعدادمیں ملکی اور غیر ملکی گٹکا برآمد کرلیا ، میٹھادر پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم فرقان قریشی کو گرفتار کرکے پستول برآمد کرلی، چاکیواڑہ پولیس نے صدام حسین کو گرفتار کرکے چرس برآمد کرلی،اورنگی ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر موٹر سائیکل لفٹر گروہ کے تین کارندوں محمد شان، عبدالرحمان اور محمد احسن کو گرفتار کرکے تین پستول، 6 چوری شدہ موٹر سائیکلیں تین موٹر سائیکلوں کے چیچز اور پارٹس برآمد کرلیے، اتحاد ٹاؤن پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے تین ملزمان راشد بلوچ، رحمت بلوچ اور محمد علی کو گرفتار کرکے اسلحہ، موٹر سائیکل، آدھا کلو گرام چرس ، نقدی اور دیگر سامان برآمد کرلیا، ملیر سٹی پولیس نے منشیات فروش عامر کو گرفتار کرلیا ، ملزم کی ساتھی خاتون فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔

تازہ ترین