• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس شہریوں کیسا تھ عزت و احترام سے پیش آ ئے، ایڈیشنل آئی جی

میرپورخاص(نامہ نگار) جرائم کے خاتمےکے لیئے ٹیم ورک کے ساتھ ساتھ انٹیلی جنس کے نظام کو بہتربنایا جائے ۔یہ بات ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرْباد ریجن ولی اللہ دل نے میرپورخاص میں غریب آباد اورتعلقہ پولیس ا سٹیشنو ں کی مرمت اورتزئین و آرائش کا کام مکمل ہونے پر ان تھانوں کے دورے اور پولیس افسران کے اجلاس کے مو قع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا،اس مو قع پرڈی آئی جی میرپورخاص رینج ثاقب اسماعیل میمن اور ایس ایس پی جاوید بلوچ بھی موجودتھے۔امن و امان کے حوالے سے منعقدہ اجلاسمیں ایڈیشنل آئی جینے پولیس افسران سے کہا کہ شہریوں کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آئیں، جرائم کے خاتمے ، تفتیش کے لئے ٹیم ورک اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سےجرائم پیشہ عناصر اور گروہوں کو کیفر کردار تک پہچایا جائے ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس میں انٹیلی جنس کے نظام کو مزید موثر اور مربوط بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے تاکہجرائم پیشہ افراد کے خلاف مو ثر کامیاب کاروائیاں عمل میں لائی جاسکیں ۔

تازہ ترین