• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی عبوری ضمانت میں 26اکتوبر تک توسیع

لاہور ( نمائندہ جنگ) سیشن کورٹ نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی عبوری ضمانت میں 26اکتوبر تک توسیع کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد نے سرکاری کام میں مداخلت کے الزام کے کیس میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔مقدمہ میں مریم نواز کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے لاٹھی چھیننے اور لڑائی جھگڑے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔بعدازاں سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیپٹن صفدر نے کہا کہ وزیر داخلہ کے منہ سے سچ نکل گیا تھا کہ نوازشریف ووٹ کوعزت دو کی بات نہ کرتے تو چوتھی بار وزیراعظم ہوتے ان کے اس بیان کے بعد کمیشن بننا ضروری چاہیے،آزادی مارچ کے بارے میں نوازشریف نے ابہام ختم کردیا ہے۔مولانا فضل الرحمان کی تحریک پاکستان کے آئین کو بچانے کی تحریک ہے، اس تحریک کی وجہ سے عدالتوں یا جیلوں میں بھی جانا پڑا تو جائیں گے۔
تازہ ترین