• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی نے ریشم سے بنائی گئی چینی صدر کی تصویر انہیں تحفے میں پیش کی

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے چینی صدر شی جن پنگ کو ریشم اور ذری کے دھاگے سے بھنی ہوئی ان کی تصویر تحفے میں پیش کی ۔ بھارت کے دور وزہ دورے کے اختتام پر کپڑا بنانے والی ایک مقامی سوسائٹی کی جانب سے بنائی گئی چینی صدر کی تصویر انہیں تحفے میں دی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس دلکش تصویر کو بنانے میں پانچ روز کا وقت لگا اور سرخ رنگ کے ریشم نے اس کی خوبصورتی کو مزید چار چاند لگادیے ۔
تازہ ترین