• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی وائرس دنیا کی دس خطرناک بیماریوں میں سے ایک ہے،ڈبلیو ایچ او

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) عالمی ادراہ صحت کی دس بڑی خطرناک بیماریوں میں ڈینگی وائرس شامل ہوگیا ہے، ڈینگی مچھر موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث عالمی دنیا کے لیے بھی خطرہ بن گیا ہے۔پاکستان میں اس سال ڈینگی کے 27 ہزار کیسز ریکارڈ،پہلی بار ایمرجنسی آپریشن سینٹر فعال کردیا گیا عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کی جاری ایشیائی ممالک میں 2019کے ڈینگی وائرس کے اعدادوشمار نے دنیا بھر کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ۔ 2019میں فلپائن میں 3لاکھ 22ہزار سے زائد افراد ڈینگی سے متاثر جبکہ 1ہزار 272موت کا شکار ہوئے، عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں 2لاکھ 34ہزار سے زائد ڈینگی سے متاثر ہوئے جبکہ سو اموات رپورٹ ہوئی۔ تھائی لینڈ میں 1لاکھ 46ہزار ڈینگی کیسز سامنے آئے ۔
تازہ ترین