• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصیرآباد،7سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا،ملزم گرفتار

لاہورنمائندہ جنگ)نصیرآباد کے علاقہ میں نامعلوم شخص نے سات سالہ بچی کومبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کےتفتیش شروع کردی۔ دوسری جانب لاہورانویسٹی گیشن پولیس رائیونڈنےکارروائی کرتے ہوئے 6سالہ بچی سےزیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم حسنین شاہ نےمعصوم بچی حادیہ کو2روزقبل اپنی حوس کانشانہ بنایاتھا۔بچی گلی میں کھیل رہی تھی کہ ملزم اس کو گھر لےگیااور حالت غیرہونےپرفرارہوگیا۔انویسٹی گیشن پولیس رائیونڈنےبروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم حسنین شاہ کوگرفتارکرلیا۔
تازہ ترین