• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرید عباس قتل کیس، گواہوں نے عاطف زمان کے بھائی کو شناخت کرلیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کیس میں گواہان نے عاطف زمان کے بھائی کو عدالت میں شناخت کرلیا ہے،اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل سے متعلق کیس میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے،ہفتہ کوکیس میں چند روز قبل گرفتار ہونے والے ملزم عادل زمان کو شناختی پریڈ کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں دو گواہوں نے مرکزی ملزم عاطف زمان کے بھائی عادل زمان کو شناخت کرلیا ہے،گواہان نے عدالت میں بتایا کہ خضرت حیات کے ساتھ عاطف زمان سے پیسے لینے بخاری کمرشل گئے تھے، عاطف زمان سفید رنگ کی گاڑی میں آیا، عاطف زمان نے خضر حیات کو اپنی طرف بلایا اور فائرنگ شروع کر دی،گواہوں نے بتایا کہ عادل زمان بھی فائرنگ کے دوران موٹر سائیکل سے اترا اور بھاگ کر عاطف زمان کی گاڑی میں بیٹھ گیا،انہوں نے بتایا کہ گولیاں لگنے کے بعد خضر حیات زمین پر لیٹ گیا جب کہ فائرنگ کے بعد دونوں ایک ہی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگئے۔

تازہ ترین