• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو پر آج دیکھیں۔ دستاویزی فلم ”سڑکوں کا نوحہ“ ”خبرناک“ میں سوشل میڈیا کی شاعری

کراچی (جنگ نیوز) کراچی شہر میں ”پارکنگ“ کا مسئلہ کسی بھی شخص کو بری طرح ہلکان کر سکتا ہے، پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے شہری بہت زیادہ پریشان ہیں جن کیلئے منزل پر پہنچنا بھی عذاب بن جاتا ہے۔ ٹریفک کے ہجوم پھنسے عوام میں برداشت بھی ختم ہوتی جارہی ہے۔ دوسری طرف پارکنگ کے بغیر عمارتوں کی تعمیر بھی بدعنوان عناصر کا پتہ دیتی ہے۔ اِن تمام موضوعات پر ”جیونیوز“ کی خصوصی دستاویزی فلم ”سڑکوں کا نوحہ“ اتوار کی دوپہر 4 بجے نشر کی جائے گی ۔ ٭ اعجاز بٹ، شہریار آفریدی اور عثمان بزدار (ڈمیز) ”خبرناک“ کے مہمان ہوں گے۔ کرکٹ سے کمایا ہاؤسنگ میں لگایا، سوشل میڈیا کی شاعری، ہر گھر کا میر ہرگلی میں غالب، انسانی راج نہیں چلے گا جنگلیوں کا احتجاج طول پکڑ گیا، پاکستان 90سال کی جدوجہد سے بنا سرائیکی صوبہ سال میں کیسے بنائیں اور درخت کٹ گئے تو دیوانے کہاں جائیں گے؟۔ یہ تمام موضوعات ”خبرناک“ کی زینت ہوں گے۔ طنز و مزاح سے بھر پور شو علی میر اور عائشہ جہانزیب کی میزبانی میں رات11 بجکر5منٹ پر دکھایا جائے گا۔

تازہ ترین