• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تقرری کا نوٹیفکیشن بورڈ آف گورنرزبننے سے پہلے ہی کر دیا گیا تھا

لاہور (آصف محمود) محکمہ داخلہ نے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تقرری کا نوٹیفکیشن بورڈ آف گورنرز بننے سے پہلے ہی کر دیا گیا تھا۔ سارہ احمد کی تقرری 7فروری 2019ء جبکہ بورڈ آف گورنرز کا نوٹیفکیشن 3ستمبر 2019ء کو کیا گیا۔ یہ انکشاف پنجاب انفارمیشن کمیشن کے حکم پر محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے جاری کردہ معلومات میں ہوا ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ 2004ء کے آرٹیکل کے مطابق بورڈ آف گورنرز میں دیگر ممبرز کے ساتھ 2حکومتی اراکین اسمبلی اور ایک رکن اپوزیشن کا ہونا ضروری ہے۔

تازہ ترین