• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس افسر پر حملہ،’’جائے وقوع انکے تھانے کی حدود نہیں‘‘موبائل کا عملہ روایتی جملہ کہہ کرچلا گیا

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) بریگیڈ تھانے کی حدود خداداد کالونی سگنل پر پولیس افسر پر حملے کی تحقیقات کے دوران کراچی میں پولیسنگ کے حوالے سے مجرمانہ غفلت اور سنگینی کا ایک اہم پہلو سامنے آیا ہے کہ شارع قائدین پر سب انسپکٹر غوث عالم پر حملے کے فوری بعد پہنچنے والی پولیس موبائل کا عملہ کوئی فوری قانونی اور امدادی کارروائی کرنے کی بجائے یہ کہہ کر واپس چلا گیا کہ "جائے وقوعہ ان کے تھانے کی حدود نہیں۔" پولیس ذرائع کے مطابق بعض عینی شاہدین نے اس طرح کے بیانات دیئے تھے جن پر پولیس افسران نے یقین نہیں کیا مگر وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے پر اس سنگینی کا انکشاف ہوا۔

تازہ ترین