• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین احتجاج کے جمہوری حق سے کسی کو نہیں روکتا،جماعت اسلامی

لاہور (نیوزرپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے منصورہ میں کارکنان کی مرکزی تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ آئین حکومت کے خلاف احتجاج کے جمہوری حق سے کسی کو نہیں روکتا ۔حکومت کو یہ حق نہیں کہ ریاست کی طاقت سے کسی کے احتجاج کو ملیا میٹ کرے ۔ اس وقت کوئی ایک جماعت نہیں ، بلکہ تمام اپوزیشن جماعتیں اورعوام حکمرانوں کی نااہلی پر سراپا احتجاج بنی ہوئے ہیں ۔ ناکام اور انسان دشمن پالیسیوں کی وجہ سے عوام ڈیپریشن کا شکار ہو رہے ہیں ۔سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کہاہے کہ تکمیل پاکستان کی جدوجہد میں کشمیر کے بزرگوں بچوں ، ماؤں بہنوں اور بیٹیوں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں ۔ ہمارے حکمرانوں نے 70 سال میں کشمیریوں کے لیے کبھی کوئی قربانی نہیں دی ۔ہمارے حکمرانوں نے ہمیشہ بھارت کے ساتھ تجارت کے لیے دوستی کی پینگیں بڑھائیں۔ ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں جاری مرکزی تربیت گاہ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تربیت گاہ سے نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم نے بھی خطاب کیا ۔
تازہ ترین