• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانون ناموس رسالت کا ہرقیمت پر تحفظ کرتے رہینگے،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

لاہور( وقائع نگار خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی ،مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم ، پیررضوان نفیس،قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا علیم الدین شاکر،مولانا سید ضیا ءالحسن شاہ نے کہا ہے کہ چناب نگر میں منعقدہونیوالی تحفظ ختم نبوت کے کامیاب انعقاد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ختم نبوت اور قانون ناموس رسالت کا ہرقیمت پر تحفظ کرتے رہینگے، تحفظ ناموس رسالت قانون اور قوانین ختم نبوت کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائیگا اور ذرابرابر بھی اسمیں کوئی سازش برداشت نہیں کی جائیگی ۔
تازہ ترین