• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈویژنل ترقیاتی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس

لاہور(خصوصی رپورٹر) کمشنر لاہور ڈویژن آصف بلال لودھی کی زیر صدارت ڈویژنل ترقیاتی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،کمشنر لاہور نے ہائر ایجوکیشن کی سکیموں کے متعلق کہا کہ کالجز کی مسنگ فسیلیٹیز پوری کرنا ترجیح ہے۔ کمشنر لاہور نے گورنمنٹ ڈگری کالج خواتین گلبرگ و واپڈا ٹاون لاہور کی 2نئی سکیمیں ریوائز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کمشنر لاہور نے لارنس روڈ پر بارشی پانی کے انخلاء کیلئے ٹینک وڈرین کی سکیم کی مشروط منظوری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھرہ میں ڈسپوزل و سیوریج کی مرمت کی سکیم موخر کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کنسلٹنٹ کی ضرورت نہیں ہے۔
تازہ ترین